Posts

Showing posts with the label Poets

Rahat Indori best poetry in Urdu

Image
                                                                               راحت اندوری منتخب اشعار (1) انُگلیاں   یوں نہ   سب پر اُٹھایا کرو خرچ کرنے سے پہلے کمایا کرو زندگی کیا ہے   خود ہی سمجھ جاؤ گئے بارشوں میں پتنگیں اُڑیا کرو شام کے بعد تم جب سحر دیکھ لو کچھ فقیروں کو کھانا کھلایا کرو دوستوں سے ملاقات کے نام پر نیم کی پتیوں کو چبایا کرو   چاند سورج کہاں اپنی منزل کہاں ایسے ویسے کو منہ مت لگایا کرو (2) ابھی غنیمت ہے صبر میرا ابھی لبالب بھرا نہیں ہوں وہ مجھ کو مردہ سمجھ رہا ہے اسے کہو میں مرا نہیں ہوں وہ کہہ رہا ہےکہ کچھ دنوں میں مٹا کے رکھ دو گا نسل تیری ہے اس کی عادت ڈرا   رہا ہے ، ہے میری فطرت ڈرا نہیں ہوں (3) اگر خلاف ہیں تو ہونے دو جان تھوڑی ہے یہ سب دھواں ہیں کوئی آسماں تھوڑی ہ...

Best word Shafaat used in Urdu poetry by Urdu poets

Image
شفاعت "فن شعر کے لحاظ سے اس کام کے لیے کمال سخن وری اور نفس مظمون کے لحاظ سے اس کے لیے کمال آگہی درکار ہے اور پھر ان دونوں چیزوں کو جس چیز سے جلا ملتی ہے وہ عشق کا سرمدی جذبہ ہے۔ جو لفظوں کو تجلیات سے بھر دیتا ہے اور معانی اور وسعتیں سمو دیتا ہے۔ یوں نعت ایک مقدس آزمائش ہے۔ بیان عقیدت کی رو سے جو ہر ایمان کی آزمائش اور غایت غایات کی جستجو کے ضمن میں قوت ادراک کا امتحان سچی نعت لکھنے والوں کا مرتبہ انسانی اکتسابات کی معراج ہے۔ اس کا ہر سانس دیدار حبیبؐ کی منزل ہے۔" (مجید امجد) لفظ شفاعت کا استعمال مختلف شاعروں نے اپنے اپنے نعتیہ اشعار میں کیسے استعمال کیا ہے   ذیل میں چند اشعار دئیے گئے ہیں انکو پڑھیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں۔ پاس رکھتا ہے فقط ایک وہ کالی کملی بانٹ دیتا تھا وہ لوگوں میں خزانے سارے اک فقط اس کی شفاعت پہ ملے گی جنت اس کے ہاتھوں میں ہیں بخشش کے بہانے سارے (زاہد فخری) بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں غم خوار محمدﷺ کی ہے ذات مدینے میں آؤ بھی گنہگارو! پہنچو بھی مدینے میں بٹتی ہے شفاعت کی خیرات مدینے میں (مولانا عبدالستار خان نیازی) ج...

Best Salam word used in Urdu poetry in Naats

Image
سلام "میرے نزدیک ہر وہ شعر نعت ہے جس کا تاثر ہمیں حضورؐنبی کریمﷺ کی ذات گرامی کے قریب لائے۔ جس میں حضورؐ کی مدح ہو یا حضورؐ   سے خطاب کیا جائے۔" (ممتاز حسن) لفظ سلام کا نعتیہ اشعار میں استعما ل مختلف شاعروں نے کس طرح استعمال کیا ہے ملاحظہ فرمائیں۔ جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا اس جبین سعادت پہ لاکھوں سلام جس طرف آُٹھ گئی دم میں دم آ گیا اُس نگاہ عنایت پہ لاکھوں سلام (احمد رضا خان) سلام اُن پہ جو ہم بے کسوں کی منزل ہیں سلام اُن پہ کہ جو میرکارواں ٹھہرے (شورش کاشمیری) سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصور میں آپ کا منبر سامنے جالیاں ہیں روضے کی، دل ہمارے سلام کہتے ہیں (سہیل احمد) مودب دست بستہ حاضری میں نیچی نظروں سے سلام شوق رو      رو عرض کرنا یاد آتا ہے۔ (صہبا اکبر آبادی) سلام اس پر جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا سلام اس پر جو فرش خاک پر جاڑوں میں سوتا تھا سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھر دیں فقیروں کی سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی (ماہر القادری) لامکاں کے بنے ہیں وہی تو مکیں جن کی نعلین کو چومیں عرش ب...