Best Salam word used in Urdu poetry in Naats


سلام


"میرے نزدیک ہر وہ شعر نعت ہے جس کا تاثر ہمیں حضورؐنبی کریمﷺ کی ذات گرامی کے قریب لائے۔ جس میں حضورؐ کی مدح ہو یا حضورؐ  سے خطاب کیا جائے۔"

(ممتاز حسن)

لفظ سلام کا نعتیہ اشعار میں استعما ل مختلف شاعروں نے کس طرح استعمال کیا ہے ملاحظہ فرمائیں۔

جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا

اس جبین سعادت پہ لاکھوں سلام

جس طرف آُٹھ گئی دم میں دم آ گیا

اُس نگاہ عنایت پہ لاکھوں سلام

(احمد رضا خان)

سلام اُن پہ جو ہم بے کسوں کی منزل ہیں

سلام اُن پہ کہ جو میرکارواں ٹھہرے

(شورش کاشمیری)

سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصور میں آپ کا منبر

سامنے جالیاں ہیں روضے کی، دل ہمارے سلام کہتے ہیں

(سہیل احمد)

مودب دست بستہ حاضری میں نیچی نظروں سے

سلام شوق رو     رو عرض کرنا یاد آتا ہے۔

(صہبا اکبر آبادی)

سلام اس پر جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا

سلام اس پر جو فرش خاک پر جاڑوں میں سوتا تھا

سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھر دیں فقیروں کی

سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی

(ماہر القادری)

لامکاں کے بنے ہیں وہی تو مکیں

جن کی نعلین کو چومیں عرش بریں

جو خدا سے ہوئے عرش پر ہمکلام

ان پہ لاکھوں کروڑوں درود          و   سلام

میٹھا میٹھا ہے میرے محمدﷺ کا نام

(محمد حافظ خان)

سلام تجھ پہ کہ حق سے کلام تو نے کیا

تمام سلسلئہ ناتمام تو نے کیا

سلام تجھ پہ کہ انسانیت کی قدروں کو

عطا عروج و بقائے دوام تو نے کیا

(مظفر گجراتی)

 

سلام اے آمنہ کے لالﷺ ، اے محبوب سبحانی

سلام اے فخر موجودات ،   فخر نوع انسانی

سلام ا ے ظل رحمانی ، سلام اے نور یزدانی

ترا نقش قدم ہے زندگی کی لوح پیشانی

(ابوالاثرحفیظ جالندھری)

سلام اس پر ، اندھیرے میں اجالا کر دیا جس نے

خدا کے نور سے دونوں جہاں کو بھر دیا جس نے

سلام اس پر غلامو ں کو عطا کی جس نے سلطانی

سکھائے جس نے مظلوموں کو انداز جہان بانی

(حافظ لدھیانوی)

لب پہ رہتا ہے جو ہر وقت سلام اور درود

میرے ہونٹوں پہ کسی اور کا کیوں نام آئے

(منظرنقوی)

پھر اے صبا ادب سے میرا سلام کہنا

سرکارﷺ    دو جہاں سے میرا سلام کہنا

(ضیاء القادری)

اے  صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

سبزگنبدکی ان بہارون کو دل ہمارے سلام کہتے ہیں

سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصور میں آپ کا منبر

سامنے جالیاں ہیں روضے کی دل ہمارے سلام کہتے ہیں۔

(ادیب رائے پوری)

درود ان پر سلام ان پر، سلام ان پر درود ان پر

وظیفہ ہویہی شام و سحر طیبہ کی گلیوں میں

(محمد ارشد)

شہر بطحا کے در و یوار پر لاکھوں درود

زیر سایہ رہنے والوں کی صداؤں کو سلام

جو مدینے کے گلی کوچوں میں رہتے ہیں سدا

تا قیامت ان فقیروں اور گداؤں کو سلام

(محمد علی ظہوری )


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

The best quotes about Knowledge in Urdu and English

Mania and Reactions

The best Urdu word Mirror (آئینہ) Poetry in Urdu by Urdu different Poets