Best word Hamd used in Urdu poetry by Urdu poets

 

حمد و ثنا
حمد خُدا کی تعریف و توصیف کا نام ہے اس کے لیئے زبان کا پاکیزہ اور صاف ستھرا ہونا چاہیے۔ اُس ذات کی کبریائی کے واسطے جو الفاظ استعمال ہو وہ موزوں اور اُس کی قدرت کاملہ  اور اس کے جلال و عظمت کے شایان شان ہوں۔ اردو شاعری میں حمد  کا وسیع ذخیرہ موجود ہیں ۔ ذیل میں چند اشعار دئیے گئے ہیں  ان کو پڑھیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں۔
پتہ یوں تو بتاتے ہیں وہ سب کو لامکاں اپنا
مگر معلوم ہے رہتے ہیں وہ ٹوٹے ہوئے دل میں
(انیس داؤدنگری)
جگ میں آ کر اِدھر اُدھر دیکھا
تو ہی آیا نظر جِدھر دیکھا
جوابِ رُخ یار تھےآپ ہی ہم
کھلی آنکھ جب کوئی پردہ نہ دیکھا
(درد)
عقل میں جو گھر گیا لا انہتا کیونکرہوا
جو سمجھ میں آگیا پِھر وہ خُدا کیونکر ہوا
(اکبر الہ آبادی)
یہ ہستی کیا یہ ہستی کا عدم کیا
بہر صورت تم ہی تم ہو تو ہم کیا
(حیدر دہلوی)
صدیوں فلاسفی کی چناں و چنیں رہی
لیکن خُدا کی بات جہاں تھی وہیں رہی
(اقبال)
مری بندگی ہے اسی میں کہ تجھ کو
خُدا مانتا ہوں خُدا جانتا ہوں
(اکبرحیدری)
تیری رحمت سے بے نیاز نہیں
اپنی محرومیوں سے ڈرتا ہوں
(جگر بریلوی)
پردہ مری خطاؤں پہ ڈالا ہے پیار کا
مجھ پہ بڑا کرم ہے مرے پردہ دار کا
(شفا دہلوی)
تجھے تشریف فرما میں نے اپنے دل میں دیکھا ہے
مجھے اب واسطہ  دیرو حرم سے ہو نہیں سکتا
(آزردہ دہلوی)
جگہ کوئی نہیں ہے اس سے خالی
زمیں ہو ، عرش ہو، یا آسماں ہو
(طراب شاہ)
یہ اس کا کرم ہے کہ بندہ بنایا
خُداسے ہم اب اور کیا چاہیے ہیں
(بیدل مراد آبادی)
میری ہستی ظہور ہے تیرا
ذرہ ذرہ میں نور ہے تیرا
عاصیوں کونہ کیوں بھروسہ ہو
نام رَبِ غفور ہے تیرا
(مخمور دہلوی)
جب کوئی تازہ مصیبت ٹوٹتی ہے اے خُدا
ایک عادت ہے کہ تجھ کویاد کر لیتا ہوں میں
(حفیظ جالندھری)
جب کی تجھ بن نہیں ہے کچھ موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خُدا کیاہے
(غالب)
ہر جا تری قدرت کے ہیں لاکھوں جلوے
جس پُھول کو سونگھتا ہوں بُو تیری ہے۔
(میرانیس)
نہ کر تلاش اُسے بتوں میں
وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
دکھائی بھی نہ دے، نظر بھی جو آرہا ہے
وہی خُدا ہے، وہی خُدا ہے۔
( مظفر وارثی)
 
 


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

The best quotes about Knowledge in Urdu and English

Mania and Reactions

The best Urdu word Mirror (آئینہ) Poetry in Urdu by Urdu different Poets