Urdu Naat Sharif which have no point (نقطہ) by Muhammad Wali Razi
نعت شریف اگر کسی کو کہا جائے کہ اردو میں فلاں عنوان پر مضمون لکھو تو وہ بڑی آسانی سے لکھ لے گا لیکن اگر یہ کہا جائے کہ مضمون اس طرح لکھو کہ اس میں کسی لفظ میں کوئی نقطہ نہ آنے پائے تو سوچو کتنا مشکل کام ہو گا؟ اردو ادب میں ایک ایسا ہیرا بھی ہے جس نے نبی کریمﷺ کی زندگی پر پوری کتاب لکھی وہ بھی بغیر کسی نقطے کے۔ اس شاہکا ر ادب کا نام ہے "ہادی عالمﷺ" از مولانا محمدولی رازی۔ زیر نظر نعت شریف اسی کتاب جو کہ سیرت رسولﷺ کی کتاب ہے میں سے لی گئی ہے۔ اور کمال بات یہ بھی ہے کہ شاعری میں بھی اس نعت میں کوئی نقطہ نہیں استعمال کیا۔ اس نعت شریف کو دل کی گہرائیوں سے پڑھیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں۔ ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں ہر لمحہ محو روئے مکرم ؐرہا کروں اسم رسولؐ ہوگا ، مداوائے درد دل صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں معمور اس کو کر کے معرا سطور سے ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں گو مرحلہ گراں ہے ، مگر ہو رہے گا طے اسم رسولؐ سے ہی در دل کو وا کروں ...