Urdu Naat Sharif which have no point (نقطہ) by Muhammad Wali Razi


نعت شریف

اگر کسی کو کہا جائے کہ اردو  میں فلاں عنوان پر مضمون لکھو تو وہ بڑی آسانی سے لکھ لے گا لیکن اگر یہ کہا جائے کہ مضمون اس طرح لکھو کہ اس میں کسی لفظ میں کوئی نقطہ نہ آنے پائے تو سوچو کتنا مشکل کام ہو گا؟

اردو ادب میں  ایک ایسا ہیرا بھی ہے جس نے نبی کریمﷺ کی زندگی پر پوری کتاب لکھی وہ بھی بغیر کسی نقطے کے۔ اس شاہکا ر ادب کا نام ہے "ہادی عالمﷺ"   از مولانا محمدولی رازی۔ زیر نظر نعت شریف اسی کتاب جو کہ سیرت رسولﷺ کی کتاب ہے میں سے لی گئی ہے۔ اور کمال بات یہ بھی ہے کہ شاعری میں بھی اس نعت میں کوئی نقطہ نہیں استعمال کیا۔ اس نعت شریف کو دل کی گہرائیوں سے پڑھیں اور اپنے   ایمان کو تازہ کریں۔

 

ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں

ہر لمحہ محو روئے مکرم ؐرہا کروں

اسم رسولؐ ہوگا ، مداوائے درد دل

صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں

ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ

اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں

معمور اس کو کر کے معرا سطور سے

ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں

گو مرحلہ گراں ہے ، مگر ہو رہے گا طے

اسم رسولؐ سے ہی در دل کو وا کروں

ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ

طے اس طرح سے راہ کا ہر مر حلہ کروں

دے دوں اگر رسول مکرم ؐ کا واسطہ!

دل کی ہر اک مراد ملے ، گر دعا کروں

اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر

اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں

ہو کر رہے گا سہل ، ہر اک مرحلہ کڑا

اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں

اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولؔی

لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں

(مولانا محمد ولی رازیؔ)

 






Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

The best quotes about Knowledge in Urdu and English

Mania and Reactions

The best Urdu word Mirror (آئینہ) Poetry in Urdu by Urdu different Poets