Rahat Indori best poetry in Urdu
راحت اندوری منتخب اشعار (1) انُگلیاں یوں نہ سب پر اُٹھایا کرو خرچ کرنے سے پہلے کمایا کرو زندگی کیا ہے خود ہی سمجھ جاؤ گئے بارشوں میں پتنگیں اُڑیا کرو شام کے بعد تم جب سحر دیکھ لو کچھ فقیروں کو کھانا کھلایا کرو دوستوں سے ملاقات کے نام پر نیم کی پتیوں کو چبایا کرو چاند سورج کہاں اپنی منزل کہاں ایسے ویسے کو منہ مت لگایا کرو (2) ابھی غنیمت ہے صبر میرا ابھی لبالب بھرا نہیں ہوں وہ مجھ کو مردہ سمجھ رہا ہے اسے کہو میں مرا نہیں ہوں وہ کہہ رہا ہےکہ کچھ دنوں میں مٹا کے رکھ دو گا نسل تیری ہے اس کی عادت ڈرا رہا ہے ، ہے میری فطرت ڈرا نہیں ہوں (3) اگر خلاف ہیں تو ہونے دو جان تھوڑی ہے یہ سب دھواں ہیں کوئی آسماں تھوڑی ہ...