The best Naat Sharif and Karbala verse in Urdu
کربلا کے نام
یاد آئیں ہیں اپنی خطا ئیں
جب خدا کا خیال آگیا ہے
میرے بے چین دل کو وہی پر
مصطفی ؐ کا خیال آگیاہے
یوں تو مریم بھی ہے حاجرہ بھی
نیک خاتون ہے آسیہ بھی
بات جب آگئی ہے حیا کی
فاطمہ کا خیال آگیا ہے
ظلم کا جبر کا سلسلہ تھا
اک طرف صبر کا سلسلہ تھا
بات جب حق و باطل کی آئی
کربلا کا خیال آگیا ہے
آیتیں آیتوں سے ملا کر
انکی یکجا ثنا ء کر رہا ہوں
بات رخسار کی آگئی ہے
والضحی کا خیال آگیا ہے
Comments
Post a Comment