Shab e Intezar poetry of Urdu poets
شب
انتظار
یاس میں
آنکھیں جو جھپکی تو توقع سے کھلی
صبح تک وعدہ
دیدار نے سونے نہ دیا
(شیفتہؔ)
پھر نہ
آئے جو عدہ کر کے گئے
آج کا دن
ہے اور وہ دن ہے
(اثر
لکھنوی)
دل مشتاق
میں اک شوق کا طوفان اُٹھا
وعدہ وصل
کا دن ختم ہوا رات گئی
(حسرت
موہانی)
تری کج
ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئی
مرے ضبط
حال سے روٹھ کے مرے غمگسار چلے گئے
(فیض
احمد فیض)
تم آئے
ہو نہ شب انتظار گزری ہے
تلاش میں
ہی سحر بار بار گزری ہے
(فیض
احمد فیض)
بے خبر
انجمن میں سونے والے
رات بھر
تجھ کو پکارا مری تنہاہی نے
(فراق)
ملیں نہ
لذتیں غم کی تو زندگی کیا ہے
مجھے
رہینِ شب ِ انتظار رہنے دو
(مہظر
ندیم)
یہ کس کی
یاد ہوئی بے قرار آنکھوں میں
سمٹ گئی
ہے شب انتظار آنکھوں میں
(کیف)
ہجر کے
دن رہے شام کے منتظر
شام آئی
کہ پھر سر پہ رات آگئ
(شفا
دہلوی)
Comments
Post a Comment