How Mathematics words are used by Urdu poets in Urdu poetry
محبتوں کے تمام وعدے ۔۔۔ نبھائے کس نے، بھلائے کس نے؟ تمہیں پشیمانی ہو گی جاناں۔۔۔ جو میری مانو حسا ب چھوڑو 2 کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب یاد آئے (فیض احمد فیض) 3 ہمارا اچھا ہونا کوئی مطلب نہیں رکھتا لوگ اپنے حساب سے ہی چلتے ہیں۔۔۔۔! 4 کبھی لے مجھ سے میرے دن رات کا حساب پھرڈھونڈااپنے سوا کچھ اور میری زندگی میں 5 جو تیری تلاش میں گم ہوئے کبھی ان دنوں کا حساب کر۔ 6 لوگ رکھتے ہیں اب نظرہم پر فرشتو تم حساب رہنے دو 7 شکوہ کرنا تو سوچ کر کرنا مجھ کو پورا حساب آتا ہے 8 نفی تم ہو نہیں سکتے، جمع سے تم کو نفرت ہے تقسیم تم کو کرتے ہیں تو ضرب دل پر لگتی ہے 9 لفظوں کی ہیر پھیرہے ضرب المثال بس سنتی نہیں ہیں دیواریں مت بڑبڑائیے 10 عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کہ، اب وہ مجھے یاد توآتا ہے ، مگر کام کے بعد (پروین شاکر) 11 مجھے تقسیم سے مطلب نہیں ہے وہ سب کا تھا فقط میرا نہیں تھا۔! 12 محبوب ایک ہوتا ہے اور ایک تقسیم نہیں ہوتا 13 ملا تو اور بھی تقسیم کر گیا مجھ کو سمیٹنا تھیں جسے میری کرچیاں محسنؔ 14