The best Urdu word "Dar" در uses in Islamic Urdu poetry by different poets



در

"حقیقتاً نعت شریف لکھنا بہت مشکل کام ہے۔ جس کو لوگ آسان سمجھتے ہیں۔ اس میں تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔ اگر شاعر بڑھتا ہے تو الوہیت میں پہنچ جاتا ہے اور کمی کرتا ہے تو تنقیص ہوتی ہے۔ البتہ حمد آسان ہے کہ اس میں راستہ صاف ہے۔ جتنا چاہے بڑھ سکتا ہے۔ غرض حمد میں اس جانب آصلاً کوئی حد نہیں اور نعت شریف میں دونوں جانب سخت حد بندی ہے۔"

(مولانا احمد رضا خان بریلوی)

لفظ در کا استعمال مختلف شاعروں نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق نعتوں میں استعمال کیا ہے۔ ذیل میں کچھ اشعا ر دئیے گئے ہیں ان کو پڑھیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں۔

کب سے دراقدس کو ہیں بے تاب نگاہیں

کب سے مرے دل میں ہے تمنائے محمدﷺ

دانش مری آداب محبت پہ نظر ہے

قبلہ ہے مرا نقش کف پائے محمدﷺ

(احسان دانش)

مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے

مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے

تری جب کی دید ہوگئی جبھی میری عید ہو گی

مرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے

(الیاس قادری عطار)

شہر بطحا کے در و دیوار پر لاکھوں درود

زیر سایہ رہنے والوں کی صداؤں کو سلام

(محمد علی ظہوری)

مجھے بھی در پر کبھی بلائیں، مرے مقدر کو بھی جگائیں

یہی بس اک التجا ہے دل کی ، یہی ہے لب پر سوال آقاﷺ

(نیاز سواتی)

نہ تونگری کی طمع مجھے، نہ ہی مفلسی کا خیال ہے

میں در  رسول ﷺ سے دور ہوں، مجھے روز و شب یہ ملال ہے۔

(سکندر لکھنوی)

چل وہاں سجدوں کی تقدیر بدل جائے گی

در بھی ہوگا وہاں خود صاحب ﷺدر بھی ہو گا

(بلال جعفری)

محمدﷺ کا نہ در ملتا تو دیوانے کہاں جاتے

لگی دل کی بجھانے کو یہ مستانے کہاں جاتے

(مولانا محمد بخش مسلم)

بےوضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام

خوب رو لیتا ہوں میں آقاکی ثنا سے پہلے

ہم نے بھی اس در اقدس پہ لگائی ہے نظر

جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے

(حافظ مظہر الدین)

ضمیراس در سے گر نسبت نہ رکھے لوح پیشانی

تو کشکول گدائی ہےـ چہ درویشی چہ سلطانی

(سید ضمیر جعفری)

تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں میں جاؤں

میرے آقاﷺ مرے سلطان مدینے والے

(بیدم شاہ وارثی)

مدینے کے در اور دیوار دیکھوں!

یہ دل میں ہے پھر وہ سمن زار دیکھوں

(خالد بزمی)

در خیر الوری کی آرزو ہے

دیار مصطفی کی آرزو ہے

(بہزاد لکھنؤی)

ہو نگاہ کرم یا حبیب ﷺ خدا

در پہ حاظر ہیں ہم یا حبیبﷺ خدا

(افتخار احمد مظہر)

مل گیا ان ﷺ کا در اور کیا چاہئے

اب دعا میں اثر اور کیا چاہئے

(سہیل غازی پوری)

وہ راہرو نہیں ہے اسے کارواں کہو

اس در کی آرزو میں جو شامل دکھائی دے

(ادا جعفری)

میں شانﷺ رسالت کے تصدق، یہ سنا ہے

تصویر ارم ہیں در و دیوار مدینہ

(فیروز نظر)

ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

سر اٹھایا تو مجھ کو خدا مل گیا

(بیکل رامپوری)


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

The best quotes about Knowledge in Urdu and English

Mania and Reactions

The best Urdu word Mirror (آئینہ) Poetry in Urdu by Urdu different Poets